سرینگر (جیوڈیسک) حریت کانفرنس (گیلانی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہلی میں صوفی کانفرنس سے مودی کا خطاب انکے قول و فعل کے تضاد کی عکاسی کرتا ہے۔
مودی نے ماضی میں بھارت کے اندر کبھی محبت، صبر اور برداشت کا مظاہرہ نہیں کیا اور یہ ملک (بھارت) تشدد اور عدم برداشت کی علامت بن گیا ہے۔
بھارت میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں ایک شخص کو بے دردی سے قتل کر دیا جاتا ہے۔
مودی گجرات، مظفر نگر، آسام اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے علاوہ آر ایس ایس اور شیوسینا کے جارحانہ اقدام، ظالمانہ کارروائیوں پر کانفرنس کے دوران نہیں بولے جس سے کئی سوالیہ نشان اٹھتے ہیں۔
کانفرنس میں خطاب سے لگتا ہے مودی کسی دوسرے کرہ ارض کے باشندے ہیں۔