فیصل آباد : عظیم انقلابی اور روحانی پیشوا صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کا فروغ امن اور استحکام پاکستان کیلئے ایک اور عظیم کارنامہ ،ربیع الاول کے جلوس میں تمام مذاہب کے رہنمائوں کی شمولیت اور درود و سلام کی صدائیں بلند، بین المذاہب امن اتحاد پاکستان کے زیر اہتمام سیالکوٹ میں جشن عید میلاد النبی بھرپور طریقے سے منایا گیا۔
اس سلسلے میں عظیم الشان میلادالنبیۖجلوس اورمحفل میلاد پاک کا خصوصی اہتمام کیاگیا ۔میلاد جلوس نیامیانہ پورہ مشرقی سے صبح 9بجے نکالاگیا اورشہر کی بڑی شاہرائوں شہاب پورہ،ٹینکی چوک اورروڈس روڈسے ہوتاہواواپس نیامیانہ پورہ مشرقی پہنچ کراختتام پذیر ہوا۔شرکائے جلوس نے بینرز،فلیکسز،جھنڈے اٹھائے ،درودوسلام کے پمفلٹس تقسیم کرتے اورنعرہ رسالت لگاتے ہوئے وجہ تخلیق کائنات ۖ سے اپنی عقیدت ومحبت کابہترین ثبو ت دیا۔جلوس کے اختتام پر صوفی محمد اشرف نقشبندی (امیر حلقہ سیالکوٹ )کی صدارت میںعظیم الشان محفل میلادپاک کاشانداراہتمام کیاگیا۔محفل اورمیلادجلوس کے شرکاء کیلئے لنگر شریف کابھی خصوصی طور پر اہتمام کیاگیاتھا۔
اس پرمسرت موقع پرہندواسکالرچاندلال (چیئرمین موتی لال کونسل سیالکوٹ)نے اپنے خیالات کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارکی تعلیمات سے مذاہب عالم کے درمیان محبتوںکوفروغ مل رہاہے،یہی وجہ ہے کہ آج نہ صرف ان کے آستانہ عالیہ لاثانیہ فیصل آباد میں بلکہ ان کے ملک بھر میں پھیلے ہوئے نیٹ ورک میں ان کی تعلیمات کی بدولت تمام مذاہب آپس میں مل بیٹھ کر پیار اورمحبت کی باتیں کرتے ہیں ،جس کی بناپر ان میں نفرتیں ختم ہورہی ہیں اورمحبت کو فروغ مل رہاہے۔
ہندوکمیونٹی کے دیگر اراکین میں شادی لال (صدرہندوکمیونٹی )،موتی لال کونسلراورپنڈت عیدہ رام نے بھی شرکت کی۔مسیحی کمیونٹی کی طرف سے بشپ سراج مسیحی (بشپ گریس آف گارڈ چرچ )نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بانی اسلام ۖ کے سچے پیروکاروںمیں لاثانی سرکارنمایاں نظرآتے ہیں ،جن کی تعلیمات سے مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب کے لوگوںمیں بھی انبیاء کرام کاعشق ومحبت پیداہورہاہے،غلط فہمیاں ختم ہورہی ہیں اورامن کافروغ ہورہاہے۔آپ دورحاضرکے سفیر امن ہیں جس کاثبوت ہر سال آپ کے آستانہ عالیہ فیصل آباد میں منعقد ہونیوالی بین المذاہب تقریبات ہیں جن میںحضرت سیدنا عیسیٰ اورسیدہ ماں مریم کاجشن ولادت منایا جاتاہے اورہماری کمیونٹی کی کثیر تعداد ان کے پروگرامز میں شرکت کرتی ہے جس سے امن اوربھائی چارے کو فروغ مل رہاہے۔
سکھ کمیونٹی کی طرف سے جیسکرن سنگھ نے کہاکہ اسلام امن کامذہب ہے جس کاعملی مظاہرہ لاثانی سرکارکررہے ہیں ،آپ کے کردار،تعلیمات اورافکارسے مسلمانوں اوردیگر مذاہب کے لوگوں کوایک دوسرے کے قریب لارہے ہیں جس سے اتحاد ویگانگت اوریکجہتی کوفروغ مل رہاہے ۔یہ حقیقت ہے کہ سچاگرومن کوصاف کرتاہے،لاثانی سرکارسچے گروہیں،اسی لئے ان کے پاس تمام مذاہب اورہماری کمیونٹی کے لوگ میں شرکت کرتے ہیں اورامن اورمحبت کا پیغام لاتے ہیں،یہی صوفیا کامشن رہاہے۔
سکھ کمونٹی کے دیگر شرکا ء میں سندھو مدن سنگھ،سکندرسنگھ اورآکاش سنگھ نے شرکت کی۔اس موقع پر امیرحلقہ سیالکوٹ صوفی محمد اشرف نقشبندی نے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارنے صراط مستقیم عطافرماکراحسان عظیم فرمایا ہے،ہمیں فرقہ واریت سے بچاکراللہ ورسولۖ کاعشق ومحبت قلب وروح میں پیدا کر دیا ہے۔