صوفی مسعود احمد صدیقی کی سعودی عرب بالخصوص مسجد نبوی ۖ مدینہ منورہ میں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

Saudi Arab Blast

Saudi Arab Blast

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل قائدروحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی نے سعودی عرب بالخصوص مسجد نبوی ۖ مدینہ منورہ میں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ ایسے ناپاک جسارت کا سوچنے والے دین اسلام کے بدترین دشمن اور انسانیت کی تذلیل ہیں جن کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔مرکزی سیکرٹریٹ جاری ایک پریس ریلز میں انہوں نے کہا کہ خود کو دین کا نام نہاد ٹھیکدار کہنے اور ایسی گھنائونی سازشیں کرنے والوں کا ٹھکانہ صرف جہنم ہے جو دنیا و آخرت میں رسوا ہوکر رہیں گے۔

تنظیم مشائخ عظام پاکستان میں باقاعدہ شامل 6ہزار سے زائد مشائخ عظام ، پیر صاحبان اور سجاد گان ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ عید کی خوشیوں میں ہمیں سیلاب سے متاثرہ چترالی بھائیوں اور غریب و بے سہارا افراد کو بھی شریک کرنا ہوگا جس کے لیے ضروری ہے کہ ہم ان کی ہر ممکن طریقے عملی مددکریں اور ان کو کسی بھی کمی کا احساس نہ ہونے دیں ۔اس موقع پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنماصاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی ، پیر الطاف نقشبندی، پیر رفاقت علی نقشبندی، پیر باباجی اعجاز احمد ، پیر ڈاکٹر محمد انور نقشبندی، پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر سید عدنان اکرم ، پیر مختار احمد نقشبندی سمیت دیگر علماء و مشائخ موجود تھے ۔امیر تنظیم نے سعودی عرب میں دھماکوںاورچترال میں سیلاب کی تباہ کاریوںسے شہید ہونیوالوں کے درجات میں بلندی اور دہشت گردوں کے خلاف جاری افواج پاکستان کی جانب سے جاری ہر محاذ میں کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047