فیصل آباد : روئے زمین پر غوث، غوث لاغیاث اور غوث اعظم بھی ہوئے ہیں جبکہ حضرت سیدنا محی الدین عبدالقادرجیلانی سب کے امام اور سردار ہیں اور تاقیامت رہیں گے، اللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس سے تمام اولیاء اور فقرا کو آپ کی منظوری سے ہی بڑے بڑے انعامات عطا ہوتے ہیں۔
ان خیالات کااظہار دور حاضر کے عظیم روحانی پیشوا صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکارنے ”یوم غو ث الاعظم (بڑی گیارھویں شریف)’ ‘کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہروقت پوری کائنات میں دولاکھ اڑتالیس ہزاراولیاء اللہ صاحب ڈیوٹی موجودہوتے ہیں ان تمام اولیاء کرام میں ”غوث ”کامقام سب سے بلند ہوتاہے اورجب کسی درویش کومقام غوثیت پرفائز کیاجاتاہے تو بارگاہ رسالت مآبۖسے میرے آقا حضورنبی کریم ۖ (باطنی طورپر)اسے غوثیت کاتاج پہناکرروئے زمین کے تمام بڑے اولیاء کرام میں اس کااعلان بھی فرمادیتے ہیں،غوث کاباطنی آستانہ سدرة المنتہیٰ(ساتواں آسمان )ہوتاہے۔احکام الہٰی تمام اولیاء کرام میں سے سب سے پہلے غوث (ساتویں آسمان ) پر اترتے ہیںپھر اس سے نیچے درجہ کے اولیاء کرام (چھٹاآسمان)پرپھر بالترتیب تمام آسمانوں سے ہوتے ہوئے روئے زمین پر نفاذ پاتے ہیں۔
آپ نے مزید فرمایا کہ ایسا غوث جسے چند دوسرے (گزرے ہوئے یا آئندہ آنیوالے )اغیاث(غو ث کی جمع)میں بزرگی وبرتری حاصل ہوجائے تووہ مقام غوثیت سے ترقی پاکر”غوث الاغیاث ”کے درجہ کوپہنچ جاتاہے ،پھر اسی طرح چند ”غو ث الاغیاث”میں سے جوزیادہ بزرگی وفضلیت حاصل کرلے وہ ”غو ث اعظم ”بن جاتاہے ،اب تک صرف چند ہی ”غو ث اعظم ”ہوئے ہیں جبکہ حضورسیدنا عبدالقادرجیلانی تمام ”غو ث اعظم ”کے سردارہیں۔”غوث الاعظم ”صرف سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی کی ذات بابرکات ہی ہے ،آپ کے علاوہ نہ کوئی ”غوث الاعظم ”ہواہے اورنہ ہی ہوگا،خواہ کسی بھی سلسلہ سے تعلق رکھنے والا اورکسی بھی مقام ومرتبہ کاحامل درویش ہو۔مقام فقرکی منظوری کیلئے حضورغوث الاعظم کی منظوری اوروسیلہ ضروری ہے ،آپتمام سلاسل کے فقراء کوکامل اورواصل کرنیوالے ہیں،امام الواصلین بھی ہیںاورتمام حبیب فقراء کے سرداربھی ہیں۔لاثانی سیکرٹریٹ پر ”یوم غو ث الاعظم ”کے مبارک موقع پربطورشکرانہ اورنذرانہ مناقب پڑھی گئیں،اور لنگرشریف کابھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔