تحریر: مرزا رضوان اصلاح معاشرہ ،دین حق کی سربلندی ،فرقہ واریت کے خاتمے اور نوجوان نسل کو بے راہ روی کی دلدل سے نجات دلا کر حضور نبی کریم ۖ کے عشق سے مردہ دلوں کو زندہ کرکے معاشرہ کا باکردار نوجوان بنانے اور ایک عظیم روحانی انقلاب برپا کرنے کیلئے سلسلہ عالیہ نقشبندیہ ،جماعتیہ ،چادریہ ، لاثانیہ اور دور حاضر کے عظیم روحانی پیشوا، قائدروحانی انقلاب پیر طریقت صوفی مسعود احمد صدیقی نے چندسال قبل امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے فرائض منصبی کی بجا آوری ،تبلیغ قرآن و صلوة ،دین حق کی سربلندی ،فکر آخرت اور معاشرے میں پیار و محبت کے فروغ کیلئے ،حضور نبی کریم ۖ کی سنت مبارکہ کا پیغام گھر گھر پہنچانے کی نیک نیت لے کر مخلوق خدا کے دکھوں کو خوشیوں میں بدلنے کے لئے ہمہ تن مصروف عمل لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹر نیشنل کی بنیاد رکھی، جو آج دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت میں نمایاں مقام کی حامل ہے۔
وطن عزیز پاکستان میں جید آستانوں اور خانقاہوں سے وابستہ مشائخ عظام اور سجاد گان کی نمائندہ جماعت تنظیم مشائخ عظام پاکستان دین اسلام کے حقیقی تشخص کی بحالی ،ملکی استحکام ،اصلاح معاشرہ ،قیام امن اور مذہبی رواداری کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے جبکہ صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار اس جماعت کے تاحیات امیر بھی ہیںاس جماعت میں 6ہزار سے زائد پیر صاحبان ،سجاد گان اور خلفاء عظام باقاعدہ شمولیت اختیار کرچکے ہیںپاکستان میں رہنے والے دیگر مذاہب سے وابستہ لوگوں میں بین المذاہب ہم آہنگی کی فضا قائم کرتے ہوئے انہیں محب وطن پاکستانی بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے بین المذاہب امن اتحاد قائم کیا جس میں ہندو ،سکھ ،عیسائی اور دیگر مذاہب کے رہنما شامل ہوکر استحکام پاکستان ،قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے میں اپنا کلیدی کردار کررہے ہیں اور ان کی شب و روز جارحانہ خدمات کو عالمی سطح پر خاصی پذیرائی حاصل ہے اور ان کی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے ۔قائدروحانی انقلاب پیر طریقت صوفی مسعوداحمد صدیقی نے جس خندہ پیشانی اور بلند جذبے سے لوگوں بشمول نوجوان نسل کو نیکی کی دعوت اور برائی سے پرہیز کرنے کا جو عملی درس دے رہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں ،بے راہ روی ،فحاشی و عریانی ،جھوٹ ،بہتان ،رزق حرام اور اولیاء اللہ کی گستاخی سے توبہ کرکے لاکھوں نوجوان حضور نبی کریم ۖ کی سنت مبارکہ اور آپ ۖ کی تعلیمات سے روشناس ہوکر معاشرے کے اہم فرد کی حیثیت سے عشق مصطفی ۖ کا چراغ سے چراغ جلاتے ہوئے اپنی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
یہ پاکستان ہی نہیں اس وقت الحمداللہ دنیا کے 26ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر مسلم اور روحانیت کو تسلیم نہ کرنے والے تقریباً 50ہزار سے زائد غیر مسلم اور روحانیت تسلیم نہ کرنے والے کے دست حق پر پچھلے گناہوں سے توبہ کرے دین حق اور قلبی اطمینان کے حصول کی خاطر اسلام کی شمع سے فیض یاب ہورہے ہیں اور یہ سلسلہ تیزی سے ذکر الٰہی اور حضور نبی کریم ۖ کی سنت مبارکہ کا دامن تھامے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے اور معاشرے میں ایک حقیقی روحانی انقلاب برپا کررہا ہے ۔کل تک جو نوجوان بے راہ روی اور دیگر برائیوں کا شکار تھے ،آج الحمد اللہ اس مرد قلندر ر کے اخلاق و عملی کردار سے متاثر ہوکر اورقافلہ عاشقان مصطفی ۖکے معطر اور پر امن ماحول میں شامل ہوکر دوسروں کو نیکی کی تبلیغ ،ہرلمحہ ذکر الٰہی میں مشغول ، بنیادی برائیوں سے منع کرتے اور حضور نبی کریم ۖ کی بارگاہ اقدس میں صلوٰة سلام کے نذرانے پیش کرتے نظر آتے ہیں جو کہ نوجوان نسل میں دین اسلام کی حقیقی روح کی شناسائی اور روحانیت کے فروغ کی عظیم مثال رقم کررہے ہیں ۔ پاکستان کے تقریباً ہر شہر ہر گائوںاور قریہ قریہ نگر نگر لاتعداد ہفتہ وار محافل ذکر و نعت اور تربیتی و روحانی نشستوں کااہتمام کیا جاتا اور روزانہ 40ہزار سے زائد محافل درود وسلام منعقد کی جارہی ہیں جو کہ درستگی عقیدہ اور عشق مصطفی ۖ کے فروغ اور نوجوان نسل کی روحانی تربیت میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔آپ کی زیر سرپرستی خدمات سرانجام دینے والی تنظیموں کے زیر اہتمام محافل ذکرونعت اور اجتماعات علم دین ،سیرت النبی ۖسیمینار قلبی سکون اور روحانیت سے شناسائی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ،انہی محافل ذکر اور اجتماعات کی بدولت لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں روحانی انقلاب برپا ہوچکا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ان کے اجتماعات میں ہر طرف سفید ٹوپیوں میں عاشقان مصطفیۖ ذکر الٰہی میں مشغول نظر آتے ہیں اور اس قدر دیوانہ وار خالق کائنات کا ذکر کرتے ہیں کہ جیسے کوئی پاگل یا مجنوں اپنے محبوب کا نام لیتا ہے ،ذکر الٰہی کی دل پر ضرب لگنے سے کیفیات بدل جاتی ہیں ان کا عزم مصمم ،حوصلہ بلند اور سینہ عشق مصطفیۖ سے مزین ہے ،لاتعداد بے نمازی ،نمازی بن چکے ہیں اور بن رہے ہیں ،معاشرے کے جو برے لوگ تھے۔
متاثر ہو کر گناہوں سے توبہ کرکے حضورنبی کریمۖ کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے نیک اور صالح اور فکر آخرت ،عشق رسول ۖ،اصحابہ اکرام اور اولیاء اکرام کی تعلیمات کی شمع سے اپنے دلوں کو منور کررہے ہیںاور اسی سلسلے کی ایک کڑی تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام سالانہ محفل نعت و سماع اور روحانی اجتماع ہے جس میں مشائخ عظام ،علماء اکرام سمیت سکھ ،ہندو ،عیسائی اور تمام مذاہب اورمسالک سے تعلق رکھنے والے سکالرز کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں اور بارگاہ رسالت ۖ میں نذرانہ عقیدت پیش کرتے اور آپ ۖ کی تعلیمات کی روشنی میں نوجوان نسل کی رہنمائی کرتے ہیں اس سالانہ روحانی اجتماع کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی کے مطابق ہمارے معاشرے میں سالگرہ کا بہت رواج ہے جو ایک غیر شرعی اور اسلام کے منافی عمل ہے اس سے بہتر ہے کہ اس دن اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے حبیب ۖ کے ذکر کی محفل کا اہتمام کیا جائے تاکہ اللہ رب العزت اس نیک عز م کے صدقے ہماری زندگیوں میں خصوصی برکت نازل فرمائے ،نہ کہ سالگرہ جیسی فضول خرچیوں میں اپنا قیمتی وقت اور پیسہ ضائع کیاجائے ،اسی قول کا عملی اقدام قائدروحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ہر سال ایک عظیم روحانی اجتماع کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کا مقصدتمام مذاہب عالم اور مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے دین حق کی سربلندی ،ترویج واشاعت،فرقہ واریت کا خاتمہ ،مذہبی رواداری ،اصلاح معاشرہ ،غیر اسلامی رسومات کا خاتمہ ،نوجوان نسل میں عشق رسول ۖ کا فروغ اور ملکی استحکام و ملکی ترقی و خوشحالی میں کارہائے نمایاں سرانجام دینا ہے ۔اس اجتماع میں اندرون وبیرون ملک سے مشائخ عظام ،پیر صاحبان اور عقیدت مند کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔
ملک کے نامور نعت خواں حضرات آقائے کل حضور نبی کریم ۖ کی بارگاہ اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں اجتما ع کے پر پنڈال میں ہر طرف لاکھوں لوگ فضا میں درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے نظر آتے ہیں ، جس میں رنگ و نسل ،مذہب و ملت ،فرقہ بندیوں سے بالا تر ہوکر تمام مذاہب کے لوگ اللہ رب العزت کی واحدیت کا دلی اقرار کرتے ہیں تمام برائیوں سے بچنے کا عہد کرتے ہیںاور قلبی سکون اور روحانیت سے مستفیض ہوتے ہیں،پورے اجتماع میں کو ئی لمحہ ایسا دیکھنے میں نہیں آتا کہ جس میں ذکر الٰہی اور درود وسلام کا نذرانہ پیش نہ کیا جائے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہر سال اس روحانی اجتماع کے موقع پر امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی اپنے مریدین سے کسی ایک برائی کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا عملی عہد لتے ہیں اسی طرح گذشتہ سالوں میں جھوٹ ،بہتان ،رزق حرام جیسی لاتعداد بنیادی برائیوں سے توبہ کرکے ہمیشہ کیلئے ترک کرنے کا عہد کیا گیا اور پھر شادی بیاہ کی تقریبات کو غیر اسلامی رسومات سے پاک اور شریعت محمدی ۖ کے مطابق منعقد کرنے کا عہد لیا گیا جس کی بدولت اب تک لاتعداد شادیاں غیر اسلامی رسومات اور جہاز کی لعنت کے بغیر سرانجام پاچکی ہیں اور یہ سلسلہ تیزی سے عوام میں مقبولیت حاصل کررہا ہے اسی طرح اس سال بھی کسی ایک بنیادی برائیوں سے توبہ اور حضورنبی کریم ۖ کی کم ازکم تین سنتوں پر فوری عمل پیر اہونے کا عہد لیا جائیگا۔
اس سال بھی6،7جولائی بروز جمعرات ،جمعة المبارک کو مرکزی آستانہ عالیہ محمدیہ ،نقشبندیہ، چادریہ ، لاثانیہ روشن والی جھال سمندری روڈ فیصل آبا د میں قائدروحانی انقلاب پیر طریقت صوفی مسعوداحمد صدیقی صاحب کی زیر صدارت27ویںسالانہ محفل نعت و سماع /فروغ اسلام و بین المذاہب امن کنونشن منعقد ہورہا ہے جس میںعلماء اکرام ،مشائخ عظام ۔پیر صاحبان،خلفاء عظام اور دیگر مذاہب و مسالک کے رہنما قیام امن اور ملکی استحکام کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کا عملی مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ دیگر مقررین قرآنی تعلیمات اور حضورنبی کریم ۖکی حیات طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوان نسل اور انسانیت کی رہنمائی فرماتے ہیں اور اختتام پر امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی عالم اسلام اور وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا فرماتے ہیں۔کنونشن کے دوران لنگر کا سلسلہ بغیر کسی سلسلہ کے جاری رہتا ہے۔
سرخیاں : جھوٹ ،بہتان ،رزق حرام اور اولیاء اللہ کی گستاخی سے توبہ کرکے لاکھوں نوجوان حضور نبی کریم ۖ کی سنت مبارکہ کو تیزی سے اپنارہے ہیںان کی بنیادی تعلیمات دین کی ترویج واشاعت،فرقہ واریت کا خاتمہ ،مذہبی رواداری کا فروغ،اصلاح معاشرہ اورغیر اسلامی رسومات کا خاتمہ ہے۔
اب تک لاتعداد شادیاں غیر اسلامی رسومات اورجہیز کی لعنت کے بغیر سرانجام پاچکی ہیں اور یہ سلسلہ تیزی سے عوام میں مقبولیت حاصل کررہا ہے مختلف ممالک سے غیر مسلم اور روحانیت کو تسلیم نہ کرنے والے تقریباً 50 ہزار سے زائدلوگ ابتک دین حق اسلام کی شمع سے فیض یاب ہو چکے ہیں۔