پشاور (جیوڈیسک) سنٹرل جیل میں قید تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد پر تین مقدمات کی سماعت پچیس فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
کالعدم تنظیم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد پر قتل کے تین مقدمات کے کیس کی سماعت سنٹرل جیل پشاورمیں ہوئی انسداد دہشت گردی کے خصوصی جج نے کیس کی سماعت کی۔
مولانا صوفی محمد پر دفعہ 302 کے تحت قتل کے تین مقدمات درج ہیں ابتدائی کارروائی کے بعد کیس کی سماعت پچیس فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ سنٹرل جیل میں قید مولانا صوفی محمد پر مختلف نوعیت کے تیرہ مقدمات درج ہیں جن میں سے چھ میں وہ بری ہو چکے ہیں جبکہ سات کی سماعت جاری ہے۔