اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے صوفیائے کرام اور مذہبی درگاہیں سب کے لیے قابل احترام ہیں، صوفیائے کرام اور مذہبی درگاہوں کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔
وزیراعظم نواز شریف نے سہون کے دورے پر درگاہ پر حاضری کی خواہش کا اظہارکیا تھا۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاکہ وزیراعظم نے حکومت سندھ کی ایڈوائس پر وزیراعظم نے وہاں جانے سے اجتناب کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ حکومت نے بتایا تھا کہ درگاہ لال شہباز قلندر پر فورنزک شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔