عرفان میموریل ،ماری پور گریکس اور غریب شاہ یونین کو شکست سے دو چار کرکے اگلے مرحلے میں داخل ہوگئیں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم میں جاری آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں تین اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں خیبر مسلم نے اپنے مد مقابل عرفان میموریل لانڈھی کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دے دیا میچ کے دوران مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا خیبر مسلم کے ذین اور عرفان میموریل کی جانب سے محمد فرید نے گول اسکور کئے۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے اہم میچ میں کراچی ککرز نے ایک سخت مقابلے میں ماری پور گریکس کو پنالٹی ککس پر 4-2سے زیر کردیا یہ مقابلہ بھی میچ کے دوران 1-1گول سے برابر رہا کراچی ککرز کے تحسین جبکہ ماری پور گریکس کی جانب سے اختر علی نے گول کئے جبکہ کھیلے گئے تیسرے میچ میں ساجدی محمڈن نے 0-0برابری کے بعد غریب شاہ یونین کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیدی ساجدی محمڈن کی جانب سے فہیم ،رفیق ،نور بخش ،نادر اور یاسین نے پنالٹی ککس پر گول کئے۔

جبکہ غریب شاہ یونین کے ذاہد ،نعمان ،رحمناور شیراز ہی گول کرنے میں کامیاب رہے جبکہ عمران کی لگائی ہوئی پنالٹی ککس گول پوسٹ کے باہر چلی گئی ۔ٹورنامنٹ آرگنائزینگ کمیٹی کے علامیئے کے مطابق ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز 17مئی 2013ء سے دوبارہ کھلے جائیں گے ۔ٹورنامنٹ کے تینوں میچز کو نصیر عمر،اعجاز حسین ،جاوید بنگش،سعید خان اور طاہر قادری نے سپروائز کیا۔

جبکہ میچ کمشنر کے فرائض رفیق احمد اور گل حسن نے انجام دیئے ٹورنامنٹ کے تینوں میچوں میں بحیثیت مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے وائس چیئر مین محمد رحیم ،معروف فٹ بال آرگنائزر اعجاز احمد جازی کا تعارف کھلاڑیوں اور آفشل سے کرایا گیا۔