چینی کی برآمد پر چار روپے فی کلو ری بیٹ دیا جائے: شوگر ملز ایسوسی ایشن

Sugar

Sugar

لاہور (جیوڈیسک) پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین ریاض قدیر بٹ اور مرکزی رہنما جاوید کیانی کا کہنا تھا۔

کہ ملکی ضروریات اور اسٹاک کے علاوہ گیارہ لاکھ ٹن چینی فاضل ہے۔ جسے عالمی منڈی میں برآمد کرنے کے لئے حکومت تعاون کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سیزن میں کسانوں کو چورانوے فیصد ادائیگیاں کر چکے ہیں۔