کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) شوگر مل مالکان چھوٹے کاشتکاروں کا استحصال کر رہے ہیں جنہیں مڈل مین کے سہارے پر چھوڑ دیا گیا۔
ان خیالات کا اظہار کاشتکار رہنما اور یونیورسل ہیومن رائٹس کے صدر مخدوم قمر زمان قریشی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملیں چھوٹے کاشتکاروں سے گنا خرید نہیں کر رہی جس کے باعث انہیں دلالوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اور مجبورا پرائیویٹ کنڈوں پر بروکروں کو گنا اونے پونے بیچنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر سہ سلسلہ جاری رہا تو کاشتکار سڑوکوں پر نکل کر احتجاج پر مجبور ہوں گے انہوں نے کہا کہ وزیر علیٰ پنجاب اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شوگر مز مالکان کو چھوٹے کاشتکاروں سے گنا خریدنے کا پابند بنایا جائے۔