شوگر ملز نے حکومت سے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

Sugar

Sugar

لاہور (جیوڈیسک) کاشتکاروں کو رقوم کی بروقت ادائیگی اور اور پاکستان کےلئے اربوں روپے کا زرمبادلہ لانے کے لئے آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کی برآمدات کا کوٹہ 2 لاکھ 25 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ کردیا جائے۔

پاکستان شوگرملز ایسو سی ایشن پنجاب زون کے ممبر نے دنیا نیوز کو بتایا کہ چینی کی برآمدات کے لئے حکومت سے کسی قسم کی رعایت نہیں مانگی نہ ہی ٹیکس چھوٹ یا سبسیڈی کا مطالبہ کیا ہے ۔

شوگر اور ایتھانول مشترکہ طور پر پاکستان کی تیسری بڑی ایکسپورٹ ہیں جبکہ شوگر ملز اپنی ضرورت کی بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ 300 میگاواٹ قومی گریڈ کو بھی دیتی ہیں ، پاکستان شوگر ملز ایسو سی ایشن نے برآمدات میں اضافے کے لئے حکومت سے ایک نئی ایکسپورٹ پالیسی مرتب کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔