کراچی (جیوڈیسک) شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے حکومت چینی کی برآمدات پر 10 سے 15 روپے فی کلو چھوٹ دے۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گنے کی کٹائی کا سیزن شروع ہونے کو ہے مگر کسی بھی صوبے میں اس کی امدادی قیمت اب تک طے نہیں ہوسکی ہے جبکہ اس وقت ملک میں 5 لاکھ ٹن چینی کا ذخیرہ موجود ہے۔ شوگر ملرز نے مطالبہ کیا کہ حکومت چینی کی برآمدات پر 10 سے 15 روپے فی کلو ریبیٹ دے۔
گذشتہ سیزن میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ساڑھے 6 لاکھ ٹن چینی برآمدات کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ حکومت رواں سیزن میں 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کے لئے شوگر ملز کو لاکھوں روپے سبسڈی دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔