کینبرا (جیوڈیسک) شوگر کے مرض میں مبتلا خواتین مردوں کے مقابلوں میں 44 فیصد زائد امراض قلب میں مبتلا ہوتی ہے۔
آسٹریلوی یونیورسٹی آف کوئینز کی پروفیسر ہکسلے نے کہا کہ جمع کردہ اعداد وشمار سے ثابت ہوا کہ شوگر میں مبتلاء خواتین میں مردوں کے مقابلے میں دل کے امراض میں مبتلاء ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
ذیابطیس میں مبتلا خواتین میں مردوں کے مقابلے میں امراض قلب میں مبتلا ہونے کے 3 گنا زائد امکانات ہوتے ہیں جب کہ ذیابطیس کے مرد مریضوں میں امراض قلب کے دو گنا امکانات ہوتے ہیں۔