کماد کی مونڈھی فصل کو 30 فیصد زائد کھاد کی ضرورت

Sugarcane

Sugarcane

فیصل آباد (جیوڈیسک) ماہرین زراعت نے بہاریہ کماد کو نائٹروجن کی آخری قسط بروقت ڈالنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جن کاشتکاروں نے ابھی تک نائٹروجن کھاد کی آخری قسط نہیں ڈال وہ آئندہ ہفتے کے دوران فصل کو کھاد کی تیسری خوراک کے طور پر آخری قسط ڈال دیں تاکہ فصل کا اگائو بہتر ہو سکے۔ مونڈھی فصل کو نئی فصل کی نسبت 30 فیصد زائد کھاد کی ضرورت ہوتی ہے۔