گجرات (جی پی آئی) گجرات شہر کی سینکڑوں خواتین نے گزشتہ روز سوئی گیس آفس کے باہر گیس کے زاہد بلوں پر جی ٹی روڈ بلاک کر کے سوئی گیس کے آفسران اور عملہ کے خلاف احتجاج کیا اور زبرست نعرے بازی بھی کی۔
خواتین نے سینہ کوبی کرتے ہو ئیکہا کہ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے گیس کے زاہد بل ارسال کیے گئے ہیں جو کہ غریب لوگوں کی پہنچ سے دور ہیں اور لوگ بل جمع کروانے سے قاصر ہیں۔ جبکہ خواتین کی بڑی تعداد نے سوئی گیس کے بلوں کو آگ لگائی اور ان کو نہ جمع کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ بعد ازاں سوئی گیس کے اعلیٰ حکام کی مداخلت پر خواتین نے احتجاج ختم کیا۔