سوئی ناردرن نے نادہندہ سرکاری محکموں ، ھسپتالوں کے کنکشن منقطع کردیئے

Sui Northern Gas

Sui Northern Gas

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سوئی ناردرن گیس حکام نے ساڑھے سات کروڑ روپے کے نادہندہ سرکاری محکموں ھسپتالوں کے گیس کنکشن منقطع کر دیئے ہیں۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان اویس باجوہ کے مطابق متعدد سرکاری کنکشن محکمے کے ایک 7 کروڑ 12 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں ان کو متعدد بار نوٹسز دیئے۔

لیکن بل جمع نہ کرائے گئے بالاخر کاروائی کرنا پڑی ترجمان کا کہنا ہے کہ کاٹے جانے و الوں میں سرگودھا جیل ،پنڈی جنرل ھسپتال ، پاک اٹامک انرجی کمیشن ، فیڈرل لاجز اسلام آباد ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ ، نیشنل ٹریننگ سینٹر جنرل ھسپتال سرگودھا ، جنرل اسپتال جہلم ، جہلم جیل شامل ہیں۔