لاہور (جیوڈیسک) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ملازمین کیلئے گزشتہ روز ہیلتھ، سیفٹی اینڈ انوائرنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ہیڈآفس میں 3 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید نے کیا۔ فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر ایم ڈی عارف حمید سمیت سینئر جنرل منیجر (ایچ آر ) لیاقت رضا،جنرل منیجر (میڈیا)اشرف ندیم ،جنرل منیجر (ہیلتھ، سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ ) فرخ مجید بالا،جنرل منیجر (لاجسٹک سپورٹ )اعظم خان وزیر، ایگزیکٹو انجینئر معظم علی ہمدا نی، ڈاکٹر ہما، انجینئر اسما، انجینئرہاشم شا مل تھے۔
میڈیکل کیمپ میں بلڈپریشر، شوگر، ہیپاٹائیٹس بی، سی،بون سکین، پی ایف ٹی، آنکھوں کا معائنہ کیا جاتا ہے۔ ہیلتھ اینڈ سیفٹی انوائرنمنٹ کے زیراہتمام تین روزہ فری میڈیکل کیمپ صبح 9 بجے سے 5 بجے تک جاری رہے گا۔ عارف حمید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ افسران اور ملازمین کو کمپنی کی جانب سے طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔