لاہور (جیوڈیسک) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اوگراسے ارجنٹ فیس پر نئے کنکشن لگانے کی منظوری مانگ لی، ارجنٹ فیس ساڑھے 6 ہزار روپے کے بجائے 25 ہزار ہو گی۔
سوئی گیس ناردرن کے ایم ڈی عارف حمید نے بتایا کہ کمپنی کے پاس اس وقت 14 لاکھ سے زائد کنکشن زیر التوا ہیں ،بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دس فی صد کنکشن 25 ہزار روپے فیس پر لگانے کی منظوری دی ہے، جبکہ اوگراسے اگلے ہفتے منظوری کا امکان ہے۔
ایم ڈی کا کہنا تھا کہ منظوری کے بعد 10 فی صد کنکشن ارجنٹ فیس کے تحت ایک ماہ کے اندر لگائے جا سکیں گے، انہوں نے کہا کہ اس وقت 2009 میں جمع کرائی گئی درخواستوں پر ہی کنکشن لگائے جا رہے ہیں جبکہ کوٹہ سسٹم ختم کر دیا گیا ہے۔