سوئی ناردرن نے بجلی گھروں کو گیس بڑھادی

Sui Northern

Sui Northern

لاہور(جیوڈیسک) بجلی بحران کے پیش نظر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے بند پاورہاوسز کو گیس فراہمی بڑھادی ہے اور اس ہفتے سے پنجاب کی صنعتوں اورسی این جی سیکٹر کو ہفتے میں تین کی بجائے صرف دو روز گیس دینے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں سوئی ناردرن گیس کے ترجمان نے کہا کہ بند پاورہاوسز کو 200 ملین کیوبک فٹ اضافی گیس فراہم کی جارہی ہے۔

اس ہفتے سے پنجاب کی صنعتوں اورسی این جی سیکٹر کو تین کی بجائے صرف دو روز گیس ملا کریگی، ترجمان کا کہناتھاکہ وزارت پٹرولیم نے یہ فیصلہ وزارت پانی وبجلی کے کہنے پر کیا ہے کیونکہ اس وقت پاورسیکٹر اولین ترجیح ہے۔