اسلام آباد (جیوڈیسک) سوئی سدرن اور ناردرن نے سیکیورٹی ڈپازٹ فیس میں اضافہ کردیا۔ذرائع کے مطابق پہلے گیس کا نیا کنکشن لینے والے صارفین سے 1500 روپے لیے جاتے تھے، گیس کا نیا کنکشن لینے والے صارفین سے اضافی 3 ہزار روپے لے جائیں گے،اب گیس کا نیا کنکشن لینے والے صارف سے 4500 روپے لیے جائیں گے۔
سوئی گیس حکام نے پرانے صارفین کو بھی نہیں بخشا ان سے بھی سیکیورٹی فیس لی جائے گی۔ ہزار روپے کا بل ادا کرنے والے صارف سے 6 ماہ تک 250 روپے ماہانہ لیا جائے گا، صارفین کے بلوں میں اضافہ جولائی کے مہینے سے لگ کرآئے گا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی ڈپازٹ فیس کی مد میں گیس کمپنیوں کو تقریبا 5 ارب روپے اضافی حاصل ہوں گے۔