سوئی، دہشتگردوں نے 20 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا

Blast

Blast

کوئٹہ (جیوڈیسک) سوئی کے علاقے گوپٹ میں دہشت گردوں نے 20 انچ قطُر کی گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیاہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں سوئی کے علاقے گوپٹ میں نامعلوم دہشت گردوں نے 20 انچ قطُر کی گیس پائپ لائن میں دھماکا خیز مواد نصب کرکے دھماکے سے اڑا دیا۔

جس سے سندھ کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی متاثر ہو ئی ہے ۔ پائپ لائن کی مرمت کے لیے ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔