خودکش حملے اور دھماکے طالبان کا نہیں اسلام دشمن عناصر کا کام ہے، برطانوی صحافی

Mariam Yvonne Ridley

Mariam Yvonne Ridley

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کا دورہ کرنے والی برطانوی خاتون صحافی مریم یوون ریڈلی نے کہا ہے کہ خودکش حملے اور دھماکے طالبان کا نہیں بلکہ شرپسندوں اور اسلام دشمن عناصر کا کام ہے۔

برطانوی صحافی مریم یوون ریڈلی نے کراچی میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن اور برداشت کا مذہب ہے۔

اسلام میں مساجد، مدارس اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کی تعلیم نہیں دی جاتی بلک اس طرح کی کارروائیاں اسلام دشمن عناصر کر رہے ہیں۔ اسلام میں خواتین کو بھی مساوی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان امریکی ڈرون حملوں کی وجہ سے پیدا ہورہے ہیں۔