کابل میں 2 خودکش حملے، طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی

Suicide Attack Kabul

Suicide Attack Kabul

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں افغان اہلکاروں کو لے جانے والی بسوں پر 2 خود کش حملوں میں 7 فوجی ہلاک، 21 زخمی ہو گئے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہلاک شدگان کی تعداد 20 ہے۔

پولیس کے مطابق کابل میں افغان نیشنل آرمی کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی امریکہ اور افغانستان نے سکیورٹی معاہدے پر دستخط کئے تھے۔