ایک ہوں مسلم

Mardan Suicide Attack

Mardan Suicide Attack

تحریر: ایم سرور صدیقی
مردان میں ہونے والے خودکش حملے نے پھر لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ہر محب وطن کا دل مضطرب ہو گیا ہے یہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ ابھی دہشت گردوں کا نیٹ ورک موجود ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے لیکن ان کی بچی کھچی باقیات خوف و ہراس پھیلا رہی ہیں۔۔

اسلام کو دین ِ فطرت کہا گیا ہے جو ہرقسم کی انتہا پسندی کے خلاف ہے بلکہ یہ کہنا زیادہ موزوں ہے کہ اسلام اور انتہا پسندی اور دہشت گردی ایک دوسرے کی ضد ہیں اب اسلام کے نام پر قتل و غارت والا فلسفہ کسی کی سمجھ میں نہیں آسکتا اور نہ مسلمانوں کی اکثریت دہشت گردوں کو اسلام کے وارث تسلیم ہی کرسکتی ہے اس لئے عام لوگوں میں یہ تاثرپایا جاتا ہے کہ انتہا پسند اسلام کی غلط تشریح کر رہے ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں مسلمانوں کی سبکی ہورہی ہے مغربی دنیا اور اسلام دشمن قوتوںکے زہریلے پروپیگنڈے کے باعث مسلمان کے ساتھ دہشت گردی کو نتھی کردیا گیا ہے۔

حالانکہ بیشتر مسلم ممالک میں مسلمانوں کی اکثریت سماجی اورمعاشرتی اعتبار غربت کے ہاتھوں انتہائی مجبور ہے وطن ِ عزیز پاکستان میں تو12کروڑ سے بھی زیادہ شہری غربت سے بھی نچلی سطح پر زندگی گذار رہے ہیں غربت کی سب سے خوفناک شکل یہ ہے کہ سینکڑوں لوگ اپنے گردے بیچنے سے بھی دریغ نہیں کررہے، غربت سے تنگ لوگ اپنے لخت ِ جگر فروخت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں آئے روز اخبارات میں ایسی خبریں بھی شائع ہوتی رہتی ہیں۔جن علاقوں میں انتہا پسندوں کا اثرورسوخ زیادہ ہے ان میں عام آدمی کی حالت انتہائی قابل ِ رحم ہے وہاں نہ کوئی انڈسٹری ہے نہ صنعت۔۔۔ایک سیاحت وہاں کا واحد ذریعہ ٔ روزگار تھا جو دہشت گردی کی نذر ہو گیا۔

شمالی علاقہ جات کے شہری ان حالات کی وجہ سے زندگی سے عاجزآئے ہوئے ہیں سندھ پنجاب، بلوچستان کے زیادہ تر شہریوں کی حالت بھی سب کے سامنے ہے ملک کے چاروں صوبوں کے پوش علاقوں کو چھوڑ کر باقی شہروں کی بیشتر آبادیوں میں لوگ زندگی کی بنیادی سہولتوںکو ترس رہے ہیں بھارتی، بنگلہ دیشی، فلسطینی،برما،افریقی،افغانی،عراقی مسلمانوں کی حالت ِ زار ایک الگ داستان در داستان ہے سب کے سب مسالک اور عوام کی اکثریت ملک میں شریعت کا نفاذ کرانا چاہتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔

Muslim Unity

Muslim Unity

نظام ِ مصطفےٰ ۖ توہر مسلمان کے دل کی آواز ہے یہ ملک بھی اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور اس میں اسلام کی حکمرانی کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہونا چاہیے نظام ِ مصطفےٰ ۖ کے نفاذ کیلئے امن ہی سب سے بہتر اور سب سے اچھا فارمولا ہے اسلام میانہ روی کا حکم دیتاہے لیکن اسلام کے نام پر اپنے کلمہ گو بھائیوں کے گلے کاٹنا، اسلام کے نام پر دہشت،خوف وہراس ، دین کے نام پر بم دھماکے،خودکش حملے،اسلام کے نام پر مختلف مذاہب کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا،ٹرینوںپر حملے اور بے گناہوں کے خون کی ہولی کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔۔

ایک اور اہم بات جو اسلام کی اصل روح ہے جب تک سٹیٹ کو ایک رفاہی ، فلاحی مملکت نہیں بنایا جاتااسلامی تعزیرات کو نافذنہ کیا جائے اس کیلئے بتدریج اسلامی قوانین پر عمل ہونا ضروری ہے اس کی ایک مثال یہ ہے کہ اسلامی نظام نافذ ہو بھی جائے پھر بھی جرائم اورغربت کی وجوہات ختم کئے بغیراسلامی سزائوںکیلئے ٹھوس حکمت ِ عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ مختلف مکاتب ِ فکر کے علماء کرام، دانشوروں،اسلامی سکالرزاور ماہرین کی خدمات سے استفادہ کیا جائے۔

Pakistan

Pakistan

ہمیں اللہ تعالیٰ نے ایک موقعہ دیاہے ہم اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اتحاد، اتفاق ،مفاہمت سے اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذکر سکتے ہیں لیکن طاقت کے بل بوتے یابندوق تان کریا دہشت گردی کے زور پر کئے گئے فیصلے ملک و قوم کیلئے تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں پاکستان میں سیاسی، لسانی، مسلکی الغرض کہ ہرقسم کی مسلح جدوجہد اسلام اور ملکی مفاد میں ہرگز، ہرگز، ہرگزنہیں ہے اب اپریشن ضرب عضب کے ذریعے ملک بھر سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمہ کے لئے جو جدو جہد جاری ہے اسے پوری دنیا میں سراہا گیا ہے۔

انشاء اللہ مستحکم، خوشحال اور پرامن پاکستان آنے والی نسلوں کی امیدوں کا مرکز ثابت ہوگا اگرہم اپنی ساری انرجی، کوششیں، جدوجہد اور کاوشیں اسلام کی سربلندی، پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے وقف کردی جائے تو اس سے نہ صر ف ہمارے ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ ہو گا بلکہ پاکستان کو اسلام کا مضبوط قلعہ بنانے کا خواب بھی پورا کیا جا سکتا ہے۔

ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے
نیل کے ساحل سے لے کر تابخاک کا شغر

دل کو یقین ہے کہ وطن عزیز ایک بار امن کا گہوارا بنے گا اس ملک میں خوشیوں کا دورہ دورہ ہوگا خداکرے وہ دن ہمارا مقدر بنے۔

M Sarwar Siddiqui

M Sarwar Siddiqui

تحریر: ایم سرور صدیقی
0300-4418426