واہگہ بارڈر کے قریب خودکش حملہ، 48 افراد جاں بحق

Wagah Border

Wagah Border

لاہور _ واہگہ بارڈر کےقریب خودکش حملے میں 48 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے مطابق دھماکے میں 37افراد جاں بحق اور 50سے زائد زخمی ہیں جبکہ ایم ایس کھڑگی اسپتال نے 48 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گھڑکی اسپتال میں 48لاشیں لائی گئی ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افرادکی تعدادمیں اضافے کا خدشہ ہے۔ خودکش دھماکے میں ایک ہی خاندان کے8 افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں2 رینجرز اہلکار شامل ہونے کی اطلاع ہے،

دھماکااس وقت ہوا جب لوگ پریڈ دیکھ کرواپس آرہے تھے، پریڈ سے واپس آنے والوں کی چیکنگ نہیں کی جاتی، جتنےانتظامات کرلیں، خودکش حملے کااندیشہ رہتا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا پرچم کشائی کی تقریب کے قریب گیٹ کے باہر ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 18سے20 سال کے لڑکے نے ہوٹل کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا دیا، دھماکے میں5 کلو سے زائد بارودی مواداستعمال کیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے واہگہ باڈر پر خودکش دھماکے کا نوٹس لے لیا ۔ انہوں نے وزیر داخلہ سے دھماکے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔