لاہور (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز پنجاب خان طاہر جاوید کے مطابق خود کش حملہ آور نے سیکورٹی حصار کے باہر دھماکا کیا جہاں دھماکا کیا گیا وہ جگہ چیکنگ کے مقام سے 50 گز دور تھی۔
جاں بحق ہونے والوں میں سیکورٹی بیریئر پر تعینات رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں۔ ڈی جی رینجرز پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خدشات کے باعث سیکورٹی انتہائی سخت تھی جس کے باعث خود کش حملہ آور سیکورٹی حصار میں داخل نہ ہو سکا۔
اگر خود کش حملہ آور پریڈ ایریا تک پہنچ جاتا تو جانی نقصان بہت زیادہ ہو سکتا تھا۔ ڈی جی رینجرز پنجاب خان طاہر جاوید نے کہا کہ دھماکے کی جگہ سے خود کش حملہ آور کی ٹانگیں اور دھڑ مل گیا ہے تاہم اس کے سر کی تلاش جاری ہے۔