خودکش حملوں کی نئی لہر، پنجاب کے 26 اضلاع حساس قرار

Punjab Government

Punjab Government

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خودکش حملون کی نئی لہر سامنے آنے پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور سمیت صوبہ بھر کے 26 اضلاع کو حساس قرار دے دیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے حساس قرار دیئے جانے والی سرکاری املاک، اہم سیا سی و دینی شخصیات، سرکاری ٹرانسپورٹ، بزرگ ہستیوں کے مزارات، مساجد، مدارس، غیر مسلموں کی عباد گاہوں کی سیکورٹی انتظامات کو روزانہ کی بنیاد پر اپ گریڈ کرنے، تھانوں کی سطح پر سرپرائز چیکنگ اور گشت کے معاملات کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے آئی جی و دیگر افسران کے نام جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بعض قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خدشہ ظا ہر کیا ہے کہ شر پسند عناصر پنجاب کے اہم شہروں کو ٹارگٹ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔