بھلوال (جیوڈیسک) جماعت واسلامی کے رہنما میسر احمد گجر نے سانحہ شکار پور کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادتگاہوں میں خود کش حملوں ‘ بم دھماکوں کے ذریعے نہتے اور معصوم انسانوں کو شہید کرنیوالے درندوں کو جلد از جلد بے نقاب کر کے انہیں عبرتناک سزا دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت فروغِ اسلام کے منافی اور وحدت اُمت کیلئے زہر قاتل ہے۔ فرقہ واریت کا بیج بونے والے آخری امت کے خیر خواہ نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی بہتر بنائی جائے۔