خود کشی مقدمہ کا فیصلہ، ملزم کو ایک سال قید و جرمانہ

Court

Court

راولپنڈی (جیوڈیسک) سول جج راجہ فیصل رشید نے جیل میں خودکشی کی کوشش کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے قیدی تنویرشاہ کو ایک سال قید اور 45 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر خان نیازی نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے فریقین کے درمیان راضی نامے پر ٹریفک وارڈن شہزاد خان کو بری کر دیا۔

ملزم ٹریفک وارڈن کے خلاف تھانہ نیو ٹائو ن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سول جج راجہ فیصل رشید نے تھانہ صدر بیرونی کے چوری کیس میں ملزم علی اصغر اور تھانہ رتہ امرال کے لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں ملزم غفار شاہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی جبکہ تھانہ گنجمنڈی کے چوری کے مقدمے میں دو ملزمان خالد خان اور حامد کی ضمانت منظور کرلی۔