سکھر : حملہ آوروں کی عمریں 28 سے 30 کے درمیان ، ابتدائی رپورٹ تیار

Shells

Shells

سکھر (جیوڈیسک) سکھر میں مولانا خالد سومرو کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار ہوگئی ، ملزمان کی عمریں 28 سے 30 سال ہیں ، جائے وقوعہ سے 30 بور کے 2 خول اور ایس ایم جی کے 11 خول ملے ہیں۔

سکھر میں جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا خالد سومرو کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار ہوگئی ۔ تحقیقاتی کمیٹی کے رکن ایس ایس پی سکھر تنویر تنیو کے مطابق خالد سومرو پر 6 بجکر 25 منٹ پر حملہ ہوا۔ قتل میں 4 ملزمان ملوث ہیں۔

2 نقاب پوش ملزمان مدرسے کے اندر داخل ہوئے۔ جائے وقوعہ سے 30 بور کے 2 خول اور ایس ایم جی کے 11 خول ملے ہیں۔ واردات میں سفید گاڑی استعمال ہوئی۔ مدرسے کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھی جارہی ہے۔ واردات میں ملوث ملزمان کی عمریں 28 سے 30 سال ہیں۔