سکھر (جیوڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ سکھر شہر کے بیراج کالونی میں آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر زپر 5 دہشتگردوں نے افطار کے وقت حملہ کیا۔ علاوہ ازیں ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق دہشتگردوں نے افطار کے وقت حملہ کیا،ا نھوں نے مزید بتایا کہ دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
جبکہ تین حملہ آور فورسز کی فائرنگ سے مارے گئے،سیکیورٹی اداروں کے کچھ اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ بیراج کالونی میں حملے کی جگہ کلیئر کرالی گئی ہے۔ ادھر ڈی آئی جی سکھر جاوید اوڈھو نے بتایا ہے کہ حملے میں کمشنر ہاوس کا ملازم جاں بحق ہو گیا۔ دریں اثنا اسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں 35 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔