سکھر بیراج کے قریب کشتی الٹ گئی،بچہ ڈوب کر جاں بحق

Sukkur Barrage

Sukkur Barrage

سکھر(جیوڈیسک) سکھر بیراج کے قریب کشتی الٹنے سے 5 افراد ڈوب گئے، جن میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی جبکہ 3 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق میرانی برادری کی خواتین اوربچوں سمیت 18 افراد 3 کشتیوں میں سکھر بیراج کی سیر کر رہے تھے کہ اچانک ایک کشتی ڈوب گئی۔

حادثے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد ڈوب گئے،ریسکیو ٹیم نے آپریشن کر کے 3افراد کو بچالیا جبکہ 8 سال کے منیر میرانی کی لاش نکال لی گئی تاہم لاپتاہونیوالے ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔