سکھر کینال میں آنے والی بلائنڈ ڈولفن کو واپس دریائے سندھ میں چھوڑ دیا گیا

Dolphins

Dolphins

سکھر (جیوڈیسک) سکھر کے قریب راستہ بھٹک کر رائس کینال میں آنے والی بلائنڈ ڈولفن کو واپس دریائے سندھ میں چھوڑ دیا گیا۔ سکھر کے قریب ایشیا کی نادر نسل کی ایک بلائنڈ ڈولفن راستہ بھٹک کر رائس کینا ل میں آپہنچی۔

محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کی جانب سے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بلائنڈ ڈولفن کو ریسکیو کر کے واپس دریائے سندھ میں چھوڑدیا گیا۔ بلائنڈ ڈولفن کی عمر 12 سال جبکہ وزن 45 کلو بتایا گیا ہے۔