سکھر (جیوڈیسک) سکھر میں اہل علاقے نے دو کمسن بچوں کو اغوا کرنے والی 2 خواتین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق نیو پنڈ درزی محلہ میں صبح کے وقت دو خواتین بھیک مانگنے کے بہانے گھر میں گھس گئی اور دو کمسن بچوں کو اٹھا کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
اہل علاقہ نے مشکوک خواتین کے ہاتھوں میں بچوں کو دیکھ دونوں خواتین کو پکڑ لیا اور معمولی تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس اغوا کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔