سکھر (جیوڈیسک) سول اسپتال سکھر سے نامعلوم خاتون نومولود کو ٹیکہ لگانے کے بہانے لیکر گئی اور واپس نہیں آئی۔ سکھر کے سول اسپتال میں آج صبح حیاتاں جتوئی نامی خاتون کے ہاں دو بچوں کی پیدائش ہوئی۔
گھر والوں کا الزام ہے کہ جڑواں بچوں میں سے ایک کو نامعلوم خاتون نے اٹھایا اور ٹیکہ لگانے کے بہانے دوسرے وارڈ میں لے گئی، بعد میں وہ واپس نہیں آئی۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماں کا اپنے بچے کو کسی نامعلوم خاتون کو سونپنا حیران کن ہے۔ تاہم بچے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
گھر والوں نے بچے کی تلاش کیلیے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔