سکھر (جیوڈیسک) سکھر میں صحرائی جہاز شہر میں بے قابو ہو گیا۔ کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد بے لگام اونٹ کو کیسے قابو کیا گیا، سکھر میں ایک اونٹ مالک سے رسی چھڑوا کر شہر کے بیچوں بیچ، گھنٹا گھر چوک آپہنچا۔
لیکن ارد گرد لوگوں کا ہجوم پاکر وہ پریشان ہوگیا اور سرپٹ دوڑ لگا دی۔ ملٹری روڈ پر اونٹ کو گھیرے میں لے لیا گیا،لیکن اس کے بگڑے تیور دیکھ کر کسی نے پاس جانے کی ہمت نہ کی۔
آخر ناراض اونٹ کو سمجھانے کے لیے اونٹ کو بلایا گیا، جس نے شاید اس کے کان میں کہا کہ بھائی انسانوں سے پنگا ٹھیک نہیں،اس کے بعد دونوں اونٹوں کو رسیوں سے باندھ دیا گیا۔