سکھر، گھریلو جھگڑے پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

Sukkur

Sukkur

سکھر (جیوڈیسک) سکھر اور کھپرو میں مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے، تفصیلات کے مطابق سکھر میں باگڑجی کے قریب کچے کے علاقے میں منور علی نے گھریلو لڑائی کے باعث اپنی 16 سالہ بہن شہزادی جتوئی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی، لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ اچھرو تھر کے نواحی گاؤں جمعوں تڑ میں کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے 24 سالہ صدر سموں دب گیا

جس کو تشویش ناک حالت میں تھرپارکر کے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، یاد رہے کہ اچھرو تھر میں شدید قحط کی وجہ سے پانی کی قلت ہے، جس کی وجہ سے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کنویں کھود رہے ہیں۔ کھپرو کے قریب ہتھونگو میرپور خاص بائی پاس روڈ کے قریب خالی گھر سے 15 سالہ منظور کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے، متوفی کے والدشیر محمد نے کہا ہے کہ میرا بیٹا فروٹ کا ٹھیلا لگاتا تھا، صبح کچھ لوگ اسے ساتھ لے گئے تھے، جس کے بعد ہم بچے کو تلاش کر رہے تھے مگر اب اس کی لاش ملی ہے۔