سکھر : تجاوزات کیخلاف انتظامیہ کا آپریشن جاری، شہریوں کا اظہار اطمینان

Sukkur

Sukkur

سکھر (جیوڈیسک) سکھر میں تجاوزات کیخلاف ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا،تجاوزات کے خلاف آپریشن میں سڑکوں پر لگے غیر قانونی ٹھیلے اور کیبن قبضے میں لے لئے گئے۔

شہر کے مصروف چوراہوں اور مارکیٹوں میں غلط پارکنگ کرنے والوں کو بھی متنبہ کیا گیا کہ وہ آئندہ اپنی گاڑیاں صیح جگہوں پر پارک کریں بصورت دیگر چالان کئے جائیں گے۔ سیاسی اور سماجی حلقوں نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن پر خوشی کا اظہارِ کرتے انتظامیہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔