سکھر : چربی جلانے پر علاقہ مکینوں اور قصابوں میں تصادم، دوافراد زخمی

Sukkur

Sukkur

سکھر (جیوڈیسک) سکھر میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور چربی جلانے پر علاقہ مکینوں اور قصابوں میں تصادم ہو گیا جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق علاقہ پاک کالونی میں قصاب گورنمنٹ پرائمری اسکول کے احاطے میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے ساتھ ساتھ چر بی بھی جلا رہے تھے اور تیل نکال رہے تھے۔

جس کی پورے علاقے میں شدید بدبو پھیل گئی جس پر مشتعل اہل علاقہ اور قصابوں میں تصادم ہو گیا اور 2 افراد زخمی ہوگئے اہل علاقہ نے انتظامیہ سے اپیل کی وہ گنجان والے علاقے میں آلائشوں اور چربی جلانے کا کام ختم کروائے ورنہ لوگ سانس اور سینے کی بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔