سکھر (جیوڈیسک) سکھر سمیت اندرون سندھ میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہو گئے۔ کئی مریضوں کونواحی علاقوں سے جی ایم سی ہسپتال لایا گیا۔
سکھر سمیت اندرون سندھ کے کئی شہروں جن میں پنو عاقل، گھوٹکی، خیر پور وغیرہ میں گرمی اورحبس کی وجہ سے گیسٹرو کا مرض تیزی سے پھیلنے لگاہے جس کے بعد ذیادہ تر مریضوں کو سکھر کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال غلام محمد مہر ہسپتال اور کچھ کو نجی ہسپتا لوں میں لایا گیاہے۔