سکھر: نجی اسپتال سے چھ روز قبل اغوا بچہ بازیاب

Sukkur

Sukkur

سکھر (جیوڈیسک) سکھر کے نجی اسپتال سے چھ روز قبل اغوا ہو نے والابچہ با زیاب، ورثا میں خو شی کی لہر، پولیس اہلکاروں اور ورثا نے مل کر بچے کانام اﷲ ڈنو رکھ دیا۔ سکھر پو لیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ بچہ باگڑجی کے علاقے میں ایک در خت کے نیچے پڑا ہوا ہے جس پر پولیس نے وہاں پہنچ کر بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بعد ازاں اسے اس کے ورثا کے حوا لے کر دیا، بچہ ملنے پر ورثا میں خو شی کی لہر دوڑ گئی، پو لیس کے مطابق بچے کوجتو ئی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اغوا کیا تھا۔

پو لیس کے مطابق خا تون کسی اور بچے کو اغوا کر نے گئی تھی مگر جب وہ بچہ اسے نہ ملا تو اس نے یہ بچہ اغوا کیا اور اپنے ساتھ لے گئی، ہم نے بچے کی با زیا بی کے لیے مختلف مقامات پر چھا پے بھی ما رے تھے مگر کا میابی نہیں مل سکی تھی، آج صبح ہمیں اطلاع ملی کہ بچہ درخت کے نیچے پڑا ہوا ہے، پو لیس کے مطابق مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور اغوا کا ر خاتون کی گرفتاری کے لیے کو ششیں جا ری ہیں، تھانے میں بچے کی ورثا کو حوا لگی کے موقع پر پو لیس اہلکا روں اور ورثا نے مل کر بچے کا نام اﷲ ڈنو رکھ دیا۔