سکھر میں 4 دھماکے،فائرنگ, 4 دہشت گرد ہلاک, ایک شخص جاں بحق

Sukkur

Sukkur

سکھر(جیوڈیسک) سکھر میں یکے بعد دیگرے ہونے والے چار دھماکے ہوئے جبکہ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے. 40 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکے بدھ کی شام شہر کی بیراج کالونی میں ہوئے۔

جس جگہ دھماکے ہوئے اسی علاقے میں حساس ادارے کے دفتر کے علاوہ ضلع کے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ججوں کی رہائش گاہ موجود ہیں۔ ڈی آئی جی جاوید اوڈھو نے زرائع سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے حساس ادارے کی عمارت کو کلیئر کرالیا گیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک شخص بھی جاں بحق ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کتنے سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے ابھی نہیں بتاسکتا. صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق چار دھماکوں کے بعد ابتدائی طور پر پندرہ افراد ہپستال پہنچائے گئے ہیں۔ دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی مقام پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس واقعے کے بعد جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور شہر کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت بھی نافذ کر دی گئی ہے۔