سکھر (جیوڈیسک) سکھر میں حملے کا نشانہ بننے والے آئی ایس آئی کے دفتر سے ایک اور دہشت گرد کی لاش ملی ہے، جس کے بعد مرنے والے دہشت گردوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ حملے کے بعد ضلع سکھر کے داخلی و خارجہ راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔
گزشتہ روز چار سے پانچ دہشت گردوں بیراج کالونی میں آئی ایس آئی کی عمارت پر حملہ کیا،۔ حملہ آوروں نے پہلے بارود سے بھری گاڑی عمارت سے ٹکرائی۔ گاڑی کے ٹکڑے کئی سو میٹر دور تک گھروں میں جا کر گرے۔ بعد میں مزید دو خود کش حملہ آوروں نے بھی خود کو دھماکے سے اڑا لیا
۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی کمپاونڈ کی پارکنگ سے آج ایک اور دہشت گرد کی لاش ملی۔ اس طرح واقعے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔
ضلع سکھرکے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے اور سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی سکھر عرفان بلوچ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔