سکھر (جیوڈیسک) سکھر شہر میں گذشتہ کئی ہفتوں سے ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے، کئی دکانیں کے چھپڑے، بڑھے ہوئی دیواریں مسمار کردی گئی۔ کمشنر سکھر نیاز عباسی کی جانب سے ناجائز تجاوزات کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر وحید اصغر کو شہر میں ناجائز تجاوزت کیخلاف آپریشن کی نگرانی کرنے کو کہا گیا ہے۔
جس کے بعد انتظامیہ نے والس روڈ، چوڑی بازار، شالیمار کے بعد نیو پنڈ میں ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا۔ اور کئی گھروں کی دیواریں مسمار کردیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ شہر بھر سے تمام ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیگا ۔اور بلا کسی تفریق کے آپریشن جاری رہے گا۔