سکھر (جیوڈیسک) سکھر میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے کی جانچ مکمل کر لی گئی ۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں روسی ساختہ اسلحہ اور دستی بم استعمال کئے گئے تھے۔
تفتیشی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے حملے میں دستی بموں کے گیارہ دھماکے کئے جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے 17 دستی بم تحویل میں لئے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں استعمال کئے جانے والا تمام اسلحہ روسی ساختہ تھا۔ حکام کے مطابق دہشت گردوں سے ملنے والی خود کش جیکٹ میں 6 کلو بارودی مواد موجود تھا۔ خودکش جیکٹس اور اسلحہ پی این ایس مہران حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے سے مماثلت رکھتا ہے۔