جئے سندھ محاذ کی جا نب سے کرا چی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سکھر پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ کر تے ہو ئے ثنا اللہ مہر ،صفدر میرا نی اور دیگر کا کہنا تھا کہ کرا چی میں جئے سندھ کے کارکنان اوربلوچ قوم کے ساتھ نارواسلوک رکھا گیا ہے۔
اورٹارگٹ کلنگ میں انہیں چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو اس با رے میں فوری ایکشن لے کرکرا چی کے حالات میں بہتری لا نے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے چاہئیں۔ تاکہ لوگوںکی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔