سکھر: جے یو آئی ف کے رہنما خالد سومروکو قتل کر دیا گیا

Khalid Soomro

Khalid Soomro

سکھر (جیوڈیسک) جے یو آئی (ف) کے رہنما خالد سومرو قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ خالد محمود سومرو مدرسے میں تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

خالدسومرو گزشتہ روز پیغام امن کانفرنس میں شرکت کے لیے سکھرآئے تھے۔ خالد محمود سومرو کی میت نجی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔جے یو آئی(ف) کے کارکن بڑی تعداد میں اسپتال پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔