سکھر (جیوڈیسک) شہر میں گزشتہ چار روزہ لوڈشیڈنگ میں کمی کے بعد سیپکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث شہری پریشان ہیں۔
سیپکو کی جانب سے سکھر کے شہری علاقوں جن میں پرانہ سکھر، غریب آباد ،شاہی بازار سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد بجلی کی دس سے بارہ گھنٹے تک غائب رہنے لگی ہے اور شہری اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث سخت پریشان نظر آتے ہیں۔