سکھر: قومی شاہراہ پر مسافروں کو لوٹنے والے 3 پولیس اہلکار گرفتار

Police

Police

سکھر (جیوڈیسک) سکھر میں قومی شاہراہ پر مسافروں کا سامان چھیننے اور ان سے پیسے بٹورنے والے تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی سکھر سید فدا حسین شاہ کے مطابق کانسٹیبل علی مراد کلہوڑو، محمد پنل چانگ اور رفیق احمد چاچڑ کئی روز سے رات کے وقت قومی شاہراہ پر غیر قانونی پولیس چوکی قائم کر کے آنے جانے والی گاڑیوں کے مسافروں سے پیسے اینٹھتے تھے، جو مسافر پیسے نہیں دیتے تھے ان کا سامان لوٹ لیا جاتا تھا۔

تینوں پولیس اہلکاروں نے کرائے پر ایک کار حاصل کررکھی تھی جس پر پولیس کی نیلی بتی لگا کر یہ کام انجام دیا جاتا تھا۔ ایس ایس پی سکھر نے بتایا کہ کانسٹیبل علی مراد کلہوڑو کو نوکری سے برطرف بھی کر دیا گیا ہے۔