سکھر پارٹیز الائنس کا نساسک کیخلاف تحریک کا اعلان

Sukkur

Sukkur

سکھر (جیوڈیسک) سکھر کی بگڑتی ہوئی صورتحال دیکھ کر سکھر پارٹیز الائنس نے نساسک عملے کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا جس کا آغاز اکتیس اگست سے کیا جائے گا جبکہ شہری اتحاد کے تحت تین ستمبر کو نساسک کیخلاف احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، رہنماؤں نے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسائل کے حل کیلئے میدان عمل میں نکلیں تاکہ شہر کو تباہ کرنے والوں کا گھیراؤ کیا جا سکے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈرینج سسٹم تباہ ہونے سے شہر گندے پانی میں ڈوب گیا ہے۔

جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، جا بجا لگے کچرے کے ڈھیروں سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں، انہوں نے شکوہ کیا کہ منتخب نمائندے ووٹ لیتے وقت تو لا تعداد وعدے کرتے ہیں لیکن اقتدار میں آتے ہی عوامی مسائل ان کی نظروں سے اوجھل ہو جاتے ہیں، انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ شہر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور نساسک عملے کی کرپشن کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو صحتمندانہ ماحول میسر آ سکے۔